امریکہ میں تجارتی مذاکرات کے دوران اہم ملاقاتوں میں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو امریکی انتظامیہ نے سراہا ہے‘درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں
ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جن سے معیشت میں بہتری آئے، امریکہ سے مذاکرات باہمی بنیادوں پر کامیاب ہونے پر خوش ہیں:محمد اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے امریکہ سے جلد مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کی خوشخبری آئے گی۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا امریکہ میں تجارتی مذاکرات کے دوران اہم ملاقاتوں میں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو امریکی انتظامیہ نے سراہا ہے۔امریکا کے دورہ سے واپسی پر وزیرخزانہ نے بتایا کہ درست سمت میں بڑ ھ رہے ہیں جس کے جلد مثبت نتائج ملیں گے، امریکا سے باہمی مذاکرات کی کامیابی ملک کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جن سے معیشت میں بہتری آئے، امریکا سے مذاکرات باہمی بنیادوں پر کامیاب ہونے پر خوش ہیں۔