وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کی ملاقات‘صنعتکاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی۔ امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک مہمان نواز ی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کوپنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے امریکہ کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف بھی کرایا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں گرمجوشی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکہ باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔