سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دینا چاہئے، انکار مفت میں ہیرو بنانے والی بات ہے،ملنے سے کوئی قیامت آئے گی نہ ہی ملک کا کوئی نقصان ہوگا :سردار سلیم حیدر
میری طرف سے صوبائی حکومت کیلئے دروازے کھلے ہیں، وہ آئیں اور اپنے صوبے کے حقوق کا مقدمہ بنائیں اور سیاسی طور پر اس کو حل کریں:گورنر خیبرفیصل کریم کنڈی
پشاور (آئی این پی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دینا چاہئے، اس طرح کے معاملات میں انکار مفت میں ہیرو بنانے والی بات ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ورکرز ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں۔وہ گورنر ہائو س پشاور میں خیبرپختونخوا کے ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہمارا پرانا تعلق ہے، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کا الیکشن کے بعد اتحاد بنا، 18ماہ کی جو گورنمنٹ تھی وہ بھی مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے مل کر بنائی تھی، پیپلزپارٹی کیلئے یہ ایک بھیانک خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ 18ماہ کی گورنمنٹ میں جو چیزیں طے کی گئیں وہ پوری نہ ہوسکیں، اس بار پہلے معاہدے پر دستخط ہوئے اور پھر حکومت بنائی گئی، ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، معذرت کے ساتھ اس بار بھی کچھ چیزیں ہیں جن پر عمل نہیں ہوسکا، سی اے سی میٹنگ میں پارٹی قیادت نے حکومت کو 1ماہ کا وقت دیا ہے۔معاملات ٹھیک ہونا ہی ملک کیلئے بہتر ہے، سیاسی لوگوں کو سیاسی طریقے سے ڈیل کرنا چاہئے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ عدالت نے اجازت دیدی ہے تو سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات میں کوئی حرج نہیں، سہیل آفریدی اگرجیل جاکر بانی پی ٹی آئی سے مل لیں گے تو کوئی آسمان نہیں گرے گااورقیامت نہیں آجائے گی، ملاقات کرنے دینی چاہئے، اس طرح کے معاملات میں انکار مفت میں ہیرو بنانے والے بات ہوتی ہے۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ن لیگ کے مستقبل پر کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ورکرزایک دوسرے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں، سسٹم ڈی ریل ہو جائے تو دوسرا کوئی راستہ نہیں، مسلم لیگ ن سے اتحاد محبت یا شوق کا نہیں بلکہ مجبوری کے تحت ہے، ملک کی وجہ سے ن لیگ سے اتحاد بنا‘۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی بانی سے ملاقات کیلئے گئے ہیں، کابینہ نے بننا ہے پھر ہی معاملات نے آگے چلنا ہے،سمجھتا ہوں ہر کسی کا اپنی جگہ سیاسی ایجنڈا ہے، میں نے پچھلے وزیراعلی کے پی سے بھی بات کی تھی کہ صوبائی اورپارلیمانی جرگہ بناکر وفاق کے پاس جائیں، وفاق سے بات چیت کریں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم نے دلیل اوردلائل سے بات کرکے وفاق سے اپنے حقوق لینے ہیں، ہم نے وفاق سے بدمعاشی سے اپنے حقوق نہیں لینے