پیپلز پارٹی نے پنجاب کی طرف پورا دھیان نہیں دیا، اس معاملے میں کوتاہی کو تسلیم کرنا چاہیے
چیئرمین بلاول بھٹو مخلص جیالوں پر مشتمل خود احتسابی کمیٹی بنائیں، اس معاملے میں کوتاہی کو تسلیم کرنا چاہیے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارٹی کو پنجاب سے متعلق اپنی کوتاہی کو تسلیم کرنا چاہیے۔لاہور میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کا جلسہ بلاول پارک رائیونڈ روڈ پر منعقدہ ہوا، جس میں اعتزاز احسن اور امتیاز صفدر وڑائچ سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی طرف پورا دھیان نہیں دیا، اس معاملے میں کوتاہی کو تسلیم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو مخلص جیالوں پر مشتمل خود احتسابی کمیٹی بنائیں، سندھ کے ارکانِ اسمبلی کو کہتا رہتا ہوں کہ پنجاب کی طرف بھی دھیان دیں۔اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ 97ء میں ہم نے ن لیگ کی حکومت کو اتنا تنگ کیا تھا کہ نوازشریف قومی اسمبلی میں نہیں آتے تھے۔تقریب سے خطاب میں امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کے لیے بھٹو صاحب نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ عام ا?دمی کاووٹ نہیں تھا، ذوالفقار علی بھٹو نے ون مین ون ووٹ کو عملی شکل دی، انہوں نے تمام تر دھمکیوں کیباوجود ایٹم بم بنانے کی بنیاد رکھی۔