حکومت کسانوں کے خلاف ایسے بل لا کر احتجاج اور دھرنوں کو دعوت دے رہی ہے
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی اور ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر نے کہا ہماری قیادت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری کسانوں کا درد رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی کسی صورت کسانوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گی، حکومت کسانوں کے خلاف ایسے بل لا کر احتجاج اور دھرنوں کو دعوت دے رہی ہے۔