اسلام آباد( آن لائن ) وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق کینیڈا کے نئے ہائی کمشنر طارق علی خان نے وزیرِ خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے ہائی کمشنر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں پاک کینیڈا اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا