پاکستان اور انڈونیشیا کا دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے پر اتفاق

 چاول، زراعت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور انڈونیشیا نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے چاول، زراعت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ اتفاقِ رائے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسننتو سوکوٹجو کے درمیان ہونے والی تفصیلی ملاقات کے دوران سامنے آیا، جو وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں منعقد ہوئی۔ملاقات میں پاکستان کی چاول برآمدات کو ترجیحی ایجنڈا قرار دیتے ہوئے قیمتوں میں مسابقت بڑھانے اور سرکاری سطح پر چاول تعاون کے فریم ورک کی بحالی پر زور دیا گیا