اسحاق ڈار کی ازبک سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (  آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات ازبک صدر تک پہنچائیں۔گفتگو میں پاکستان اور ازبکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا