ریلوے : انتظامی، تکنیکی اور آپریشنل امور کا جائزہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام آ کی زیرِ صدارت لاہور ڈویڑن کے مختلف شعبوں بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویڑن کے انتظامی، تکنیکی اور آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ٹرینوں کی وقت کی پابندی ، آمد و رفت، آمدنی و اخراجات، ادائیگیوں اور وصولیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ دیتے ہوئے افسران نے مین پاور کی کمی سمیت اہداف کے حصول کے حوالے سے مختلف چیلنجز اور درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔