پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجلاس ، 6نکاتی ایجنڈے کا جائزہ ،امور کی منظوری

معیاری فنی تعلیم نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، شافع حسین 
لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجلاس ہوا۔ پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفس میں منعقدہ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پربغور کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ بورڈ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ااور بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کے فیملی پینشنرز کو رننگ پینشن پر 50 فیصد میڈیکل الاؤنس دینے کی منظوری  دی گئی۔ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فنڈز کی زیادہ مارک اپ پر ری انویسٹمنٹ کی بھی منظوری دی گئی