لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی و اہداف کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔سی سی پی اولاہور نے بیساکھی میلے پردنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں اور کرکٹ میچز کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنائیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور، ڈی آئی جی(انویسٹی گیشن)ذیشان رضا،ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی (آپریشنز)تصور اقبال،ماڈل ٹاؤن اورکینٹ ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انویسٹی گیشن)نے شرکت کی۔