کھلاڑیوں کو کھیلوں کے قوانین کا احترام اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا چاہئے: یاسر رحمان

 ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے نیشنل انڈر-17 فٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد بہت اہم ہے 
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) قومی فٹ بال ریفری یاسر رحمان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان میں کھیل کے قوانین کا احترام اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری نیشنل انڈر-17 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے نیشنل انڈر-17 فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد بہت اہم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں یاسر رحمان نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور میدان میں اترنے سے قبل کھلاڑیوں کو کھیل کے قوانین کا احترام کرنا چاہئے۔ نیشنل انڈر-17 فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ پنجاب (ہراپہ) اورخیبرپختونخوا (ہمالیہ) کی ٹیموں کے درمیان (آج) ہفتہ کو شام سات بجے، کھیلا جائے گا۔