شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی اور بلیک میلنگ کرنیوالا گرفتار

 شالیمار پولیس نے کارروائی کرکے عثمان مشتاق کو حراست میں لے لیا ، کارروائی جاری
 لاہور (کرائم رپورٹر) شالیمار پولیس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی تین سال قبل عثمان مشتاق سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اسے ورغلایا اور شادی کا وعدہ کرکے شوہر سے طلاق دلوائی۔ طلاق کے بعد ملزم نے خاتون کو کرائے پر گھر لے کر دیا اور وہاں آکر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں اور نکاح سے انکار پر انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ شالیمار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان مشتاق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ خواتین کے جنسی استحصال اور بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی