جھوٹے مقدمات درج کرا کے بلیک میلنگ کرنے والا گینگ گرفتار

 قصور (خصوصی رپورٹ) ریپ اور بدفعلی کے جھوٹے مقدمات درج کروا کر سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرنے والا گینگ پکڑاگیا،بتایاگیاہے کہ گینگ کے ارکان نے مختلف افراد کے خلاف ریپ اور بدفعلی کے مقدمات درج کروا رکھے تھے لیکن عدالت میں اپنے ہی بیانات سے منحرف ہو گئے۔ ملزمان لالچ میں مقدمات درج کروا کر بعد ازاں صلح کر لیتے اور شہریوں کو مالی نقصان پہنچاتے تھے۔پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور نے اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعات کے تحت خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ڈی پی او قصور نے کہا ہے کہ ریپ اور بدفعلی کے جھوٹے الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔