پنجاب میں آن لائن ہراسگی و بلیک میلنگ میں چار ملزمان گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پنجاب نے آن لائن ہراسگی، بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ قبضے میں لیے گئے موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی فرانزک جانچ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق لاہور میں کارروائی کے دوران ہارون قریشی کو گرفتار کیا گیا