پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،2گرفتار

آن لائن آرڈر پر سپلائی کرنے والے ملزمان سے 818 پتنگیں برآمد 
 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر جوہر ٹائون پولیس نے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر عمر یوسف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بی او آر روڈ جوہر ٹائون سے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان آن لائن آرڈر پر پتنگیں سپلائی کرنے کے لیے بی او آر روڈ پہنچے تھے۔ گرفتار ملزمان عبدالرحمن اور دانیال کے قبضے سے 818 سے زائد پتنگیں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی