منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، 4 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ 18لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 154.97کلوگرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی کے راستے برمنگھم جانیوالے مسافر کے سامان سے 70 گرام چرس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیاگڈاپ ٹاؤن کراچی میں ریسٹورنٹ کے قریب ٹرک میں لدی ہوئی روئی سے 150 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاگوجرانولہ روڈ شیخوپورہ انڈرپاس کے قریب موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے کارٹن میں موجود 3 سٹیرنگ بوکس سے3.6 کلو چرس اور 1 کلو آئس برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکرلیاچک کینال روڈ پل فیصل آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 300 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔