ملزموں سے 49 کلوگرام منشیات برآمد، تین ہفتوں میں 1444 گرفتاریاں
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 30 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے 39 کلوگرام چرس، 9 کلوگرام ہیروئن اور ایک کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق، تین ہفتوں سے جاری کریک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر 1444 منشیات فروش گرفتار کیے گئے جبکہ 1771 مقدمات درج کیے گئے۔ اس دوران ملزمان کے قبضے سے 2142 کلوگرام چرس، 62 کلوگرام آئس، 266 کلوگرام ہیروئن اور 25 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 13 خطرناک منشیات ڈیلرز کیفرِ کردار کو بھی پہنچے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔