لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیاایس ایچ او غازی آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ 2منشیات فروش کوگرفتار کرلیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم عرفان اور ادریس سے 3کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ملزمان کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز، یونیورسٹیز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروآیاں شروع کردی ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او غازی آباد فیصل ندیم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،