گڑھی شاہو، ریلوے روڈ ،سبزہ زار ایل بلاک، مناواںا ور بھوبتیاں چوک سے لاشیں ملیں
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم لاشیں برآمد ہو ئیں۔ ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق گڑھی شاہو، ریلوے روڈ سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا تھا۔ سبزہ زار کے ایل بلاک سے 72 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا، جس کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ مناواں کے علاقے اعوان ڈھائے والا میں 65 سالہ شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، جس کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی،نواب ٹائون میں بھوبتیاں چوک کے قریب خالی پلاٹ سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت نہ ہوسکی،۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیں۔