خاتون سمیت 4افراد کی ہلاکت

 بوہڑ والا چوک فٹ پاتھ کنارے سے بزرگ خاتون کی لاش ملی ،کھوکھر چوک سے شہری مردہ ملا 
ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 30 سالہ شیر علی چل بسا، ڈرائیور رکشے میں ہی دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں مختلف واقعات، ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقے بوہڑ والا چوک کے قریب فٹ پاتھ کنارے سے 60 سالہ بزرگ خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔نواب ٹاؤن کے علاقے کھوکھر چوک کے قریب سے بھی تقریباً 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہ ہوسکی۔سول لائنز کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 30 سالہ شیر علی ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ ادھر لیاقت آباد میں دھلے فلیٹ کے قریب 65 سالہ رکشہ ڈرائیور صفدر اپنے رکشے میں مردہ حالت میں پایا ۔