بچی، خاتون سمیت 4افراد کی پر اسرار ہلاکت

 شاہدرہ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی،مزنگ اڈا کے قریب سے 50 سالہ شخص مردہ ملا 
 ٹیمپل روڈ کے قریب 64 سالہ خاتون مردہ حالت میں پائی گئی ، مون مارکیٹ میں نوجوان ہلاک 
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ گلشن راوی اور مزنگ کے علاقہ میں خاتون نومولود بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق قیصر ٹائون شاہدرہ سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی گلشن راوی میں مون مارکیٹ کے قریب 25 سالہ نوجوان پارک میں مردہ حالت میں پایا گیا، مزنگ اڈا کے قریب سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی،جبکہ مزنگ میں ٹیمپل روڈ کے قریب 64 سالہ خاتون مردہ حالت میں پائی گئی متوفیہ کی شناخت حنیفاں بی بی کے نام سے ہوئی شادباغ کی رہائشی تھی،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد حنیفاں بی بی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی