اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پاکستان میں جھینگا فارمنگ کے فروغ کے لئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شعبے کو مضبوط بنانے، ویلیو چین بہتر کرنے اور پیداوار، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔انھوں نے یہ بات آبی جھینگا (ایکوا شرمپ)کیلئے کراپ کلسٹر ویلیو چین سے متعلق ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ کمیٹی کا مقصد وفاقی و صوبائی حکومتوں، صنعت اور دیگر متعلقہ فریقین کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے جھینگا فارمنگ کو فروغ دینا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے پاکستان میں جھینگا فارمنگ کے فروغ کیلئے کراپ کلسٹر ویلیو چین سے متعلق کمیٹی قائم کی تھی