سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کی وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے ملاقات

 شپنگ، پورٹس ڈویلپمنٹ اور میری ٹائم کنیکٹیویٹی میں نئے تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو 
 جدہ (آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب نے میری ٹائم شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ آئی ایم او اسمبلی کے دوران سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کی وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب نے میری ٹائم شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان سمندری تجارت اور بندرگاہی ترقی کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر جنید انوار چودھری کا کہنا ہے کہ  دونوں ممالک نے شپنگ، پورٹس ڈویلپمنٹ اور میری ٹائم کنیکٹیویٹی میں نئے تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ میری ٹائم ویژن 2047 کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور سعودی البحری کے درمیان تعاون کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ملاقات میں کراچی پورٹ  اور جدہ اسلامک پورٹ کے درمیان سسٹر پورٹ معاہدے پر بھی پیش  رفت ہوئی