کالجز کے اساتذہ کی بھی ریشنلایزیشن کا حتمی فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)سکولوں کے بعد کالجز کے اساتذہ کی بھی ریشنلایزیشن کی جائیگی ،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے حتمی فیصلہ کرلیا۔ اضافی اساتذہ کو ایسے کالجز میں بھجوایا جائیگاجہاں اساتذہ کی ضرورت ہے۔محکمہ نے ایس او پیز بنانا شروع کردیئے۔تمام ڈائریکٹر کالجز سے اساتذہ کا ڈیٹا طلب، اگلے ماہ سے ریشنلایزیشن ہوگی۔اساتذہ نے ریشنلایزیشن کی مخالفت کردی۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کیخلاف ہر سطح پر احتجاج کرینگے