سرکاری میڈیکل کالجز میں ریٹائرڈ اساتذہ بھرتی

 کنٹریکٹ پر بھرتی کیلئے عمر کی حد 65 برس مقرر،اساتذہ کی کمی کے باعث فیصلہ کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں اساتذہ کی شدید کمی کے باعث صوبائی حکومت نے مختلف شعبوں میں ریٹائرڈ اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں بحران کے شکار شعبوں میں ریٹائرڈ اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا۔ بائیوکیمسٹری، فرانزک میڈیسین، انستھیزیا میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز بھرتی کئے جائیں گے۔محکمہ صحت پنجاب نے تمام سرکاری میڈیکل کالجز کومراسلہ بھجوادیا۔ تمام طبی اداروں کو 30 جون تک اساتذہ بھرتی کی ہدایت کی گئی ہے۔ اساتذہ کی کنٹریکٹ پر بھرتی کیلئے عمر کی حد 65 برس کردی گئی۔مراسلے کے مطابق 36 میڈیکل کالجز وہسپتالوں کے 12 مختلف شعبوں میں بھرتی کی جائیگی، مستقل اساتذہ کی بھرتی پر ریٹائرڈ اساتذہ کا کنٹریکٹ ختم ہوجائے گا۔