پورٹل پر صرف پروفائل بنانے کی اجازت مل رہی ،اپلائی کرنے کا آپشن نہیں : امیدوار
لاہور(خصوصی رپورٹ) بھرتیوں کا اعلان ہوا مگر درخواستوں کی وصولی شروع نہ ہوسکی ،کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی التوا کا شکار ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے شیڈول جاری کیا مگر عملدر آمد نہ کیا ،سی ٹی آئیز کے لیے اپلائی کرنے میں امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ پورٹل پر صرف پروفائل بنانے کی اجازت مل رہی۔پوسٹ کے لیے اپلائی کرنے کا آپشن نہیں ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبے بھر کے سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے ،صوبے بھر میں 8 ہزار ٹیچر بھرتی کیے جانے ہیں۔اساتذہ کو ماہانہ 50 ہزار تنخواہ ملنی ہے۔