بھرتیاں التوا کا شکار ،موجودہ اساتذہ پر ذمہ داریوں کا بوجھ ،زیرتعلیم طلبا کی پڑھائی بھی متاثر
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر کے کامرس کالجز میں اساتذہ کے بحران کا سامنا ہے۔120 کامرس کالجز میں 500 کے قریب اساتذہ کی کمی ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن بھرتیوں کے عمل کا آغاز نہ کر سکا۔گزشتہ ڈیڑھ سال سے اساتذہ کی بھرتیاں التوا کا شکار ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گزشتہ سال پی پی ایس سی سے بھرتیوں کیلئے درخواست کی تھی۔بھرتیوں کے اشتہار سے قبل ہی محکمہ ہائر ایجوکیشن نے درخواست واپس لے لی ۔اساتذہ کی کمی کے باعث زیرتعلیم طلبا کی پڑھائی متاثر اورموجودہ اساتذہ پر بھی ذمہ داریوں کا بوجھ ہے۔