میٹرک امتحانات 3مارچ ،انٹرکے 5مئی سے شروع ہونگے

 داخلہ پالیسی تبدیل، اپ ڈیٹ شدہ سکول کیلنڈر، نصاب میں ترمیمات منظور
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی سال کیلئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا۔محکمہ کے مطابق میٹرک امتحانات 3مارچ 2026 سے شروع ہونگے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے بورڈ امتحانات کا آغاز 5مئی سے ہوگا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے نئے سیشن کیلئے داخلہ پالیسی میں تبدیلی، اپ ڈیٹ شدہ اسکول کیلنڈر اور نصاب میں ترمیمات کی منظوری بھی دیدی گئی۔نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگاجبکہ سرکاری سکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم 5اپریل سے ہوگی۔محکمہ تعلیم کے مطابق آٹھویں کلاس کے طلبہ اس بار 3فروری 2026کو امتحانات دینگے۔