داخلہ فارم جمع کرانے کی ہدایت‘مقررہ تاریخ کے بعد فارم جمع کرانے والوں پر لیٹ فیس عائد کی جائے گی: ترجمان
لاہور (آن لائن) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ (ایف اے، ایف ایس سی، آئی سی ایس اور آئی کام) کے سالانہ امتحانات 2026 کے آغاز کی باضابطہ تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔تعلیمی حکام کے مطابق صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 5 مئی 2026 سے شروع ہوں گے، جن میں تمام سرکاری و نجی اداروں کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ بورڈز نے امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کے عمل کا آغاز بھی کر دیا ہے اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنے فارم بروقت جمع کرائیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔حکام نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد فارم جمع کرانے والے امیدواروں سے بورڈ کے قواعد کے مطابق لیٹ فیس وصول کی جائے گی۔