لاہور بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات آج شروع ہونگے

 948 امتحانی مراکز  قائم کئے گئے ہیں‘ 156 امتحانی سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا  
 لاہور(سپیشل رپورٹر )لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز  آج  سے ہوگا۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے تحت پہلے روز دونوں شفٹوں میں مجموعی طور پر 5 مضامین کے امتحانات ہوں گے۔مارننگ شفٹ میں عربی، جغرافیہ مضامین کا امتحان ہوگا جبکہ دوسری شفٹ میں آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، وڈ ورکنگ اور تاریخ مضامین کے امتحانات ہوں گے۔رواں سال امتحان کیلئے 948 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 156 امتحانی سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔