میٹرک کے سالانہ امتحانات عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد ہونگے

بورڈ نے 27 مارچ سے امتحانات شروع کرنے کی اجازت مانگ لی 
 امتحان یکم مارچ سے ہی شروع ،عید پر ایک ہفتہ کی چھٹیاں دی جائیں:طلبا
لاہور (آئی این پی ) رمضان المبارک کے باعثلاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد ہوں گے، بورڈ نے 27 مارچ سے امتحانات شروع کرنے کی اجازت مانگ لی  ۔پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی منظوری کے بعد میٹرک سالانہ امتحانات کے لئے حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔اس بارے میں طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحان یکم مارچ سے ہی شروع ہونا چاہیے اور عیدالفطر پر ایک ہفتہ کی چھٹیاں دی جائیں، پاکستان سپر لیگ کا آغاز بھی 23 مارچ سے ہو رہا ہے۔