سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ،اپریل میں ہونگے ،نوٹیفکیشن جاری

کراچی (آئی این پی  )محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا نوٹیفکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ 2025 جبکہ گیارھویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل 2025 سے ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں نتائج کی تاریخوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق میٹرک کے نتائج 15 جولائی 2025 جبکہ انٹر کے نتائج 15 اگست 2025 تک آئیں گے۔اس کے علاوہ سندھ کے اسکولوں میں تعلیمی سال 2025-26 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا