شیخوپورہ اورننکانہ میں11امتحانی مراکزقائم،ڈیٹ شیٹ ویب سائٹ پرفراہم
کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس شیخو پورہ کے ریجنل ڈائریکٹر فیاض خان صحرائی نے کہا کہ سمسٹر خزاں 2024 کے میٹرک، ایف اے، آئی کام،اوپن کورسز اور سرٹیفکیٹ کورسز کے پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 3 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں جو 11 اپریل تک جاری رہیں گے، طلبا کی آسانی کے لیے ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہے، جبکہ رول نمبر سلپس کا پرنٹ طلبہ اپنے سی ایم ایس پورٹل سے لے سکتے ہیں، طلبہ و طالبات کو بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھی امتحانات کی اطلاع دی جا چکی ہے، انہوں نے بتایا کہ شیخو پورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں 11 امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر کی قائم کردہ کمیٹیوں کے علاوہ وہ خود اور موبائل انسپکٹرز بھی دوران امتحانات، امتحانی مراکز کے دورے کریں گے جو طلبہ کے رول نمبر سلپس اور شناختی کارڈز وغیرہ چیک کریں گے۔