انڈسٹریز کے مسائل پرلاہور چیمبر اور روڈامشترکہ کمیٹی بنائینگے

 کمیٹی کی سفارشات تیاری تک انڈسٹری کو سیل یا نوٹس نہیں دیاجائیگا:سی او روڈا
لاہور( خصوصی رپورٹ) چیف آپریٹنگ آفیسر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا)منصور جنجوعہ نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس کیساتھ ملکر کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو روڈا میں موجود انڈسٹریز کے مسائل پر جامع رپورٹ تیار کریگی اوراسکی بنیاد پرمنصوبہ بندی کی جائیگی۔ کمیٹی کی سفارشات تیاری تک کسی انڈسٹری کو سیل یا نوٹس جاری نہیں کیاجائیگا۔یہ بات انہوں نے لاہور چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے کہی جس میں روڈا میں موجود انڈسٹریز کے نمائندگان،صدرلاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر شیخ، نائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار، سابق صدر محمد علی میاں، ایگزیکٹو کمیٹی ارکان عمر سرفراز، عرفان قریشی، حسن رضا بھی موجود تھے۔منصور جنجوعہ نے کہا روڈا کا مقصد لاہور کے قریب راوی کے اطراف میں جدید سہولیات سے بھرپور شہر بنانا ہے جس پر کام جاری ہے۔ فہیم الرحمن سہگل نے کہا سگیاں کی انڈسٹریز چند ماہ سے غیر یقینی صورتحال کا شکارہیں۔ روڈا نے پراپرٹی ہولڈرز اور فیکٹری مالکان کو نوٹسز جاری کیے ہیں کہ موجودہ DC ریٹس کے مطابق 20 فیصد روڈا چارجز دیئے جائیں۔ یہ علاقہ اپنی مدد آپکے تحت آباد کیا گیا، اب بھی پسماندہ ہی ہے۔ 12 سے 15 لاکھ فی کنال کی زمینوں پر موجودہ DC ریٹس کے مطابق 75 سے 85 لاکھ فی کنال ٹیکس ادا کرنے کا کہا جا رہا ہے جو ممکن نہیں