لاہور (سپیشل رپورٹر ) پنجاب حکومت نے 16ویں صدی کے صوفی بزرگ حضرت شاہ حسینؒ کے عرس کی مناسبت سے سالانہ تیوہار میلا چراغاں کے موقع پر 12اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تعطیل صرف لاہور ضلع میں لاگو ہو گی اور تمام ذیلی دفاتر بھی اس میں شامل ہوں گے، تاہم پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے منسلک محکمے اور علاقائی دفاتر تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔