پاکستان کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان اقتصادی پل بنائینگے: عبدالعلیم خان

پاکستان محض ٹرانزٹ ملک نہیں بلکہ معاشی رابطوں کا مرکز بن رہا ہے:وفاقی وزیر کا جنیوا میں خطاب
جنیوا(آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے  پاکستان کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان 'اقتصادی پل' بنائیں گے،پاکستان کے راستے روس اور وسطی ایشیا تک تجارتی راہداریاں فراہم کر رہے ہیں،ایم-6 موٹروے منصوبہ سرمایہ کاروں کے لیے بہترین اور منافع بخش موقع ہے‘پاکستان محض ٹرانزٹ ملک نہیں بلکہ معاشی رابطوں کا مرکز بن رہا ہے۔ جنیوا میں یو این ای سی ای (UNECE) کے ان لینڈ ٹرانسپورٹ کمیٹی کے 88 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ  پاکستان کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان 'اقتصادی پل' بنائیں گے،  بیلاروس، روس اور وسطی ایشیا راہداری میں شمولیت علاقائی روابط کا نیا دور ہے،سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کے راستے روس اور وسطی ایشیا تک تجارتی راہداریاں فراہم کر رہے ہیں، ایم-6 موٹروے منصوبہ سرمایہ کاروں کے لیے بہترین اور منافع بخش موقع ہے، 1800 سے زائد ٹی آئی آر آپریشنز پاکستان کی بہترین لاجسٹکس کا ثبوت ہیں