لاہور (خصوصی رپورٹ)صنعتی اداروں کو انڈسٹریز کنٹرول آرڈیننس 1963 سے استثنیٰ دینے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی تجویز، پنجاب انڈسٹریز کنٹرول (اسٹیبلشمنٹ اینڈ انلارجمنٹ) آرڈیننس 2026 پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انڈسٹریز کے سپرد کر دیا گیا۔ مجوزہ ترمیم کا بنیادی مقصد استثنیٰ کی درخواست جمع کرانے کیلئے مقررہ چھ ماہ کی مدت پرپیدا ہونیوالی قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنا ہے۔مجوزہ ترمیم کے تحت حکومت گزٹ نوٹیفکیشن سیکسی صنعتی اداروں کو انڈسٹریز کنٹرول آرڈیننس 1963 سے استثنیٰ دے سکے گی۔ آرڈیننس کے مطابق استثنیٰ اور ریگولرائزیشن کیلئے پہلے سے جمع درخواستوں پر بھی نئی ترامیم کے تحت فیصلے کیے جائینگے۔ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد آرڈیننس ایوان میں پیش ہو گااورسے منظوری کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کرے گا۔