کھمبا کاٹ کر لیسکو کو نقصان پہنچانے پر دوبھائیوں کیخلاف مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ)بجلی کا کھمبا کاٹ کر لیسکو ڈسٹری بیوشن سسٹم کو نقصان پہنچانے والے دوبھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اے ایم او لیسکو نیاز نگر سب ڈویڑن قصور محمد محمود جمیل نے تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ ایل ٹی لائن کے پول میں سے ایک پول، جو صارف ریاست کے گھر کے قریب نصب تھا، اگلے روز لائن مین کے پہنچنے پر کاٹا ہوا اور نیچے گرا پایا گیا۔ معلوم ہوا کہ کنزیومر ریاست اور اس کے بھائی شان نے خود پول کاٹ کر لیسکو ڈسٹری بیوشن سسٹم کو نقصان پہنچایا۔