دوبھائیوں کی لڑائی میں فائرنگ سے والدہ شدیدزخمی

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ ڈیرہ شیریں والا(غازی مینارہ )میں دوبھائیوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے والدہ شدیدزخمی ہوگئی۔رانی بی بی کا بیٹامجاہد آئس نشے کا عادی ہے جس پر بڑے بھائی زاہد نے اسے متعدد بار نشہ سے بار رہنے کی تلقین کی اور گذشتہ روز بھی جب اسے سمجھایا تو وہ طیش میں آکر جھگڑا کرنے لگا اورمشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔ لڑائی میں بیچ بچا ئو کیلئے آنیوالی والدہ رانی بی بی ٹانگ پر فائر لگنے سے شدیدزخمی ہوگئی۔تھانہ صدر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ۔