بے زبان اونٹ کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ اس کے کھیتوں میں داخل ہو گیا تھا
با اثر زمیندار نے بھگانے کے بجائے کلہاڑیوں کے وار کر کے ٹانگ کو کاٹ دیا
موثر قانون سازی نہ ہونے کے باعث ایسے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
روجھان(آئی این پی )ایک بار پھر انسان نے انسانیت سے گر کر بے زبان پر ظلم کی داستان رقم کر دی اور اونٹ کی بے رحمی سے ٹانگ کاٹ دی۔بلوچستان کے علاقے روجھان جمالی میں با اثر زمیندار نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ ڈالی۔ بے زبان اونٹ کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ اس کے کھیتوں میں داخل ہو گیا تھا۔ با اثر زمیندار نے اونٹ کو وہاں سے بھگانے کے بجائے طیش میں آ کر کلہاڑیوں کے وار کر کے اس کی ٹانگ کو کاٹ دیا۔ظلم کی یہ داستان جب سوشل میڈیا پر تصویروں کی صورت میں وائرل ہوئی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل سانگھڑ، حیدرآباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں اونٹ، گدھوں سمیت دیگر جانوروں پر اسی نوعیت کے دردناک واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ مگر کوئی موثر قانون سازی نہ ہونے کے باعث
ایسے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔