وین کو ٹکر سے سجاد، دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے اسلم دم توڑ گیا
شیخوپورہ، قصور،تلونڈی(ڈسٹرکٹ رپورٹر، خصوصی رپورٹ، نامہ نگار)شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد اور قصور کے علاقہ چونیاں میں دو ٹریفک حادثوں میں 2افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پہلا حادثہ فاروق آباد سرگودھا روڈ گورو نانک پورہ سٹاپ کے قریب ہوا، جہاں تیزرفتاروین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے آبادی ڈیرہ حاجیاں والا کا رہائشی 25 سالہ سجادموقع پر ہی دم توڑگیا۔دوسرا حادثہ نورپورجٹاں کے قریب ہوا ،جہاں تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے سے 60سالہ شخص محمد اسلم موقع پر چل بسا جبکہ 28سالہ آفاق نذیر شدید زخمی ہوا۔