ٹریفک حادثات،نوجوان جاں بحق،2افراد زخمی

پاکپتن(سٹی رپورٹر)سموگ کی وجہ سے دو مختلف ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق ، دو افراد شدید زخمی ہو گئے،ملکہ ہانس میں موٹرسائیکل سڑک پر کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،نوجوان کاشف موقع پرچل بسا اور اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا، چک 55 ایس پی چوک کے قریب رات کے وقت گہری سموک کی وجہ سے رکشہ کھائی میں گر گیا، رکشہ ڈرائیور عمران بھٹی شدید زخمی ہو گیا، اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے