قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے علاقوں پتوکی ، چھانگا مانگا اور الہ آباد سے 3منشیات فروش گرفتار، قبضے سے 3کلو چرس، ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی، حبیب آباد کھائی چک 26 سے منشیات فروش ملزم صابر علی کو ڈیڑھ کلوچرس سمیت دھرلیاگیا۔کہواں کھارا کے رہائشی ملزم حببل احمد ڈوگرکو گرفتار کرکیایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ مولا پور روڈ الہ آبادسے منشیات فروش کامران کو گرفتار کرکے 1400 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔