لاہور (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ نے چھانگا مانگا میں ٹی ڈی سی پی ریزورٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ریزورٹ میں نئے تعمیر ہونے والے واٹر پارک کا افتتاح کیا اور مختلف سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر چھانگا مانگا ریزورٹ کی اپگریڈیشن کے منصوبے کے حوالے سے ڈاکٹر احسان بھٹہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں محض تعمیرات کے بجائے فیملی اور بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔سیکرٹری ٹورازم نے بون فائر اور گزیبو کے لیے مختص جگہ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔