نامعلوم ملزمان 45سالہ خلیل عرف پپی اورچالیس سالہ شازیہ بی بی کو گولیاںمارکرفرار ہوگئے
چھانگامانگا(نامہ نگار)چھانگا مانگا کے نواحی گائوں آہلووال میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، چھت پر سوئے ہوئے میاں بیوی کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔واردات کے بعد نا معلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتولین کی شناخت 45 سالہ خلیل عرف پپی اور40سالہ شازیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔دوہرے قتل کی المناک واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔اطلاع ملتے ہی تھانہ چھانگا مانگا پولیس ، ڈی ایس پی چونیاں اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا یہ معاملہ دیرنیہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔