چھانگا مانگا: چھٹیاں گزارنے نانی گھر آئے 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

 والدین جنگل میں لکڑیاں لینے گئے تھے، ایک بچہ تالاب میں گرگیا،جسے بچانے میں دیگر تین بچے بھی 8 سے 10 فٹ گہرے تالاب میں ڈوب گئے
 ویرسنگھ والا میں افسوسناک  واقعہ  پیش آیا ، بچوں کی عمریں 9 تا 11سال،ریسکیو نے بچوں کی لاشوں کو نکال لیا ،لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،  ہر آنکھ اشکبار، فضا سوگوار
لاہور(آئی این پی )چھانگا مانگا میں 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ چھانگا مانگا کے علاقے ویرسنگھ والا میں پیش آیا جہاں 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، بچوں کی عمریں 9 تا 11سال ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق  بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ننہیال آئے ہوئے تھے، والدین جنگل میں لکڑیاں لینے گئے تھے، اسی دوران ایک بچہ تالاب میں گرگیا جسے بچانے میں دیگر تین بچے بھی 8 سے 10 فٹ گہرے تالاب میں ڈوب گئے۔لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،ہر آنکھ اشکبار،فضا سوگوار ہوگئی