بھارتی فلمی اداکارہ رینوکا شاہانے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاروں کے جنسی استحصال کے ایک اور واقعے سے پردہ اٹھایا ہے۔
زوم ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ایک بار ایک ساڑھی بزنس مین ان کے گھر آیا اور انہیں برانڈ اینڈورس کرنے کے لیے نہ صرف ایک پیشکش کی بلکہ معاوضے کے لیے پروڈیوسر کے ساتھ رہنے کی بھی بات کی۔رینوکا اور ان کی والدہ اس بات پر حیران رہ گئیں اور انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرادی۔ اداکارہ کے مطابق، ایسے حالات میں خود کو محفوظ رکھنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ انکار کرنے پر منصوبوں سے نکالے جانے اور ادائیگی سے محروم رہنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ بدلہ لینے آتے ہیں اور دوسروں سے کہتے ہیں کہ آپ کو پروجیکٹ میں شامل نہ کیا جائے۔
رینوکا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ صرف ان کے ساتھ نہیں ہوا، بلکہ معروف اداکارہ رویینا ٹنڈن کو بھی ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا، جیسے کہ فلمی شوٹس کے دوران اپنا کمرہ تبدیل کرنا تاکہ کسی کو ان کی جگہ کا پتہ نہ چل سکے اور پریشانی سے بچا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس واقعے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور اب یہ معاملہ ماضی کا حصہ ہے، مگر اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں خواتین کو غیر اخلاقی دباؤ کا سامنا ہوتا ہے۔