اداکارہ سحر ہاشمی پر تنقید کیوں، موازنہ عمران ہاشمی سے کیوں کیا جا رہا ہے؟

اداکارہ سحر ہاشمی پر تنقید کیوں، موازنہ عمران ہاشمی سے کیوں کیا جا رہا ہے؟

کراچی: پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی ڈرامہ انڈسٹری میں تیزی سے اپنی پہچان بنا رہی ہیں، تاہم حالیہ ڈراموں میں رومانوی مناظر کے باعث وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

سحر ہاشمی نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ “ظلم” سے کیا تھا اور وہ متعدد کامیاب پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان دنوں وہ مختلف ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کے باعث خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ماضی میں بھی ڈرامہ “من مست ملنگ” کے بعض رومانوی مناظر وائرل ہونے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ اب ایک بار پھر ان کے نئے ڈراموں کے مناظر پر بحث جاری ہے۔اس حوالے سے اداکارہ کا مؤقف ہے کہ وہ ہمیشہ کردار کی ضرورت کے مطابق اداکاری کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ان مناظر پر ناراضی کا اظہار کر رہی ہے، جبکہ بعض صارفین ان کا موازنہ بھارتی اداکار عمران ہاشمی سے کر رہے ہیں۔اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر سحر ہاشمی کو غیر رسمی طور پر “پاکستان کی عمران ہاشمی” بھی کہا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ عمران ہاشمی بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ ماضی میں بولڈ اور رومانوی مناظر کے باعث شہرت رکھتے تھے، تاہم بعد میں انہوں نے مختلف سنجیدہ کرداروں کے ذریعے اپنی الگ شناخت قائم کر لی ہے۔