بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
پاکستانی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد بروقت انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 22 خارجی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ یہ خوارج بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے تحت سرگرم ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے امن و امان کو خراب کرنا ہے۔آپریشن کے دوران علاقے میں سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے اور مزید بھارتی سپانسرڈ خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پورے زور و شور سے جاری رہے گی۔ پاکستانی فورسز کا ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم مضبوط ہے، اور سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل مربوط کارروائیاں انجام دے رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کو شکست دی جائے اور ملک کو محفوظ بنایا جا سکے۔